• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

ٹائم آوٹ سے بچنے کیلئے حارث رؤف گلوز اور پیڈ پہنے بغیر میدان میں اتر گئے، ویڈیو وائرل

شائع December 23, 2023
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اوول کرکٹ گراونڈ میں میلبورن اسٹارز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان بِگ بیش لیگ 2023-24 کے میچ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب حارث رؤف کو گلوز اور پیڈ پہنے بغیر بیٹنگ کرنے کے لیے گراونڈ میں پہنچ گئے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ اس وقت اوول گراونڈ میں موجود ہیں جہاں میلبرن اسٹارز کا مقابلہ سڈنی تھنڈر سے ہے۔

یہ غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اننگز کا آخری اوور شروع ہوا تو 6 کھلاڑی آؤٹ تھے لہٰذا حارث رؤف سمجھے کہ ان کے بیٹنگ کرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور وہ پیشگی تیار نہیں ہوئے۔

لیکن غیر معمولی طور پر میلبرن ٹیم کی لگاتار 3 وکٹیں گرجانے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ حارث رؤف کو کریز پر جانا پڑا تاہم وہ ٹائم آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر حفاظتی کٹ پہنے ہی میدان میں چلے گئے۔

گیارویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف نے گلوز اور ہیلمٹ تو ساتھ لے لیا تاہم وہ پیڈز پہن کر میدان میں نہیں گئے۔

آن فیلڈ امپائرز نے انہیں حفاظتی سامان کے بغیر بیٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے نتیجے میں حارث رؤف کو دستانے اور ہیلمٹ پہننا پڑا، تاہم چونکہ وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھے اور اننگز کی آخری بال تھی اس لیے انہیں پیڈ کے بغیر ہی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

اس غیر معمولی صورتحال کو دیکھ کر ساتھی کھلاڑی بھی دنگ رہ گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38ویں میچ میں سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قرار دے دیا گیا تھا، وہ اس طرح سے آؤٹ ہونے والے کھیل کی تاریخ پہلے کھلاڑی بن گئے۔

عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بلے باز کو ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قانون کے مطابق آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024