• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

’یہ بسکٹ اپنے ساتھ جنت میں لے جانا‘، اسرائیلی بمباری میں شہید بچے کے والد کی ویڈیو وائرل

شائع December 29, 2023
فوٹو: انسٹاگرام/بلال خالد فلسطینی صحافی
فوٹو: انسٹاگرام/بلال خالد فلسطینی صحافی

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے ایک بچے کے دل شکستہ باپ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کفن میں لپٹے مرحوم بیٹے کو آخری سفر پر روانہ کرنے سے قبل ’بسکٹ‘ دے رہے ہیں۔

مشرقی وسطیٰ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ اپنے مرحوم بیٹے کے ہاتھ میں بسکٹ دیتے ہوئے زاروقطار رو رہے ہیں۔

والد فلسطینی زبان میں اپنے بیٹے کو پکارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میرے پیارے بیٹے! یہ میں تمہارے لیے لایا تھا، یہ اپنے ساتھ جنت میں لے جانا۔‘

باپ روتے ہوئے اپنے بیٹے کے ہاتھ اور بسکٹ کو کفن کے نیچے رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں اسے یہاں رکھ لیتا ہوں، اسے اپنے پاس رکھو۔‘

ایک باپ کی مرحوم بیٹے کے ساتھ گفتگو کرنے کی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، حالیہ اسرائیلی بمباری میں انہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹے کو کھو دیا تھا۔

اسرائیل نے حال ہی میں بڑے فضائی حملوں اور گولہ باری کے ذریعے غزہ کے وسطی حصے میں نوصیرات اور مغازی پناہ گزین کیمپ کو ایک بار پھر نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات تباہ ہوگئی تھیں۔

ان حملوں میں اب تک 35 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ اس تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 ہزار 320 افراد شہید اور 55 ہزار 603 زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک 139 ہے۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024