• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:04am

پاکستان کے بجائے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دوں گا، وسیم اکرم

شائع December 30, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سوئنگ کے سلطان اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کے بجائے آسٹریلین ٹیم کو ترجیح دیں گے۔

یہ تبصرہ وسیم اکرم نے حال ہی میں انڈین اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جہاں بھارتی صحافی کے مختلف سوالوں کا جواب دیا۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستان کی بجائے آسٹریلیا کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی کوچنگ فیملی کی وجہ سے نہیں بلکہ کم پریشر کی وجہ سے کریں گے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھا سکیں۔

انڈین پریمئم لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے دونوں لیگز کے لیے کام کیا ہے، دونوں لیگز کا ایک دوسرے سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل بہت بڑی لیگ ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پی ایس ایل بھی پاکستان میں بہت بڑی لیگ ہے، یہ پاکستان کا منی آئی پی ایل ہے۔

بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنے کے سوال پر وسیم اکرم نے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا بابر اعظم صحیح ٹریک پر جارہے ہیں لیکن ویرات کوہلی نے اپنی تاریخ میں سنہری حروف میں اپنا نام لکھوایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024