• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر 9ویں پوزیشن حاصل کرلی

شائع January 31, 2024
فوٹو: ایف آئی ایچ
فوٹو: ایف آئی ایچ

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

اومان کے شہر مسقط میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے زکریا حیات نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ رانا وحید، حنان شاہد اور ارشد لیاقت نے 2،2 گول کیے، رانا وحید نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 گول کیے۔

نویں پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی دی گئی۔

واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ورلڈکپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کو 3-11 سے شکست دی تھی۔

پاکستان ہاکی فائیو ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کی دوڑ سے پیر کو پولینڈ کے ہاتھوں 7-8 سے ہار کر باہر ہو گیا تھا۔

پاکستان کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پول اے میں پولینڈ کے خلاف صرف میچ ڈرا کرنا تھا لیکن گرین شرٹس اس موقع کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024