• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

شائع February 4, 2024
گزشتہ 120 روز سے جاری اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے—فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ 120 روز سے جاری اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے—فوٹو: اے ایف پی

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوموں کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کردی گئی۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق امدادی کھیپ میں گرم خیمے، ترپال، کمبل سمیت دیگر اشیا شامل ہیِں۔

خصوصی پرواز امدادی سامان لےکر مصر کے شہر العریش پہنچے گی۔

العریش میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 120 روز سے جاری اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024