• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
Live Election 2024

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز

شائع February 14, 2024

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، تاہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنی قیادت کو آئندہ مخلوط حکومت میں شامل نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے حق میں نہیں ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی زیرِصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے صوبائی رہنماؤں نے انتخابات کے حوالے سے رپورٹس جمع کرائیں اور نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے مخلوط حکومت میں شامل نہ ہونے کے مؤقف کی بھی حمایت کی، تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ آج (بدھ کو) کیا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024