• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

کراچی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتے، اس شہر کی عادت پڑ گئی ہے، منیب بٹ

شائع March 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اس دنیا میں سندھ کے دارالحکومت کراچی سے اچھی جگہ کوئی نہیں اور یہ کہ وہ کراچی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتے، یہاں رہنے والوں کو اس شہر کی عادت پڑ جاتی ہے۔

منیب بٹ نے حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ کراچی کو چھوڑ کر کہیں منتقل ہونے کا نہیں سوچ سکتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی، وہ یہیں پلے بڑھے، ان کے والدین یہاں رہتے ہیں، انہیں کراچی کی عادت پڑ چکی ہے، یہاں سے جانے کے ایک ماہ بعد انہیں یہ شہر یاد آنے لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے بڑھ کر کوئی اچھی جگہ نہیں ہے لیکن اگر انہیں کبھی یہ شہر چھوڑ کر دوسری جگہ رہنا پڑا تو وہ مدینہ منورہ میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں بسنے والے لوگ رحم دل اور اچھے ہیں، اس شہر میں داخل ہوتے ہی اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔

منیب بٹ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ملک چھوڑنے کا بھی سوچا تھا اور اہلیہ کے ہمراہ منصوبہ بنایا کہ وہ کہاں منتقل ہوسکتے ہیں لیکن ان کے منصوبے صرف منصوبوں تک ہی رہے، وہ منتقل نہ ہوسکے، وہ منتقل ہو ہی نہیں سکتے۔

منیب بٹ کے مطابق کراچی میں رہنے والے لوگوں کو اس شہر کی عادت پڑ جاتی ہے، یہاں کے رہنے والے دوسرے شہر میں نہیں رہ سکتے، انہیں ایک ماہ بعد ہی شہر یاد آنے لگے گا اور یہ کہ وہ اپنے والدین کے بغیر نہیں رہ سکتے، اس لیے وہ کراچی کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024