• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

امن و امان چاہتے ہیں، بگاڑ ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، وزیر داخلہ سندھ

شائع April 15, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان چاہتے ہیں، بگاڑ ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے دور میں کراچی میں بگاڑ آیا، آئی جی کے ساتھ بیٹھ کر اسٹریٹجی بنائی ہے، یہ بگاڑ ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ڈاکو اور جرائم پیشہ عناصر سرینڈر کر دیں، پکے اور سندھ کی صورتحال سے متعلق لائحہ عمل بنایا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے سرداروں کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے سرداروں سے میٹنگ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی نگران حکومت کی لاپرواہی ہے، سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ سبزوئی ڈاکو کے خاتمے کے لیے بھرپور ایکشن لےکر ٹھکانوں کو تباہ کیاگیا، اس وقت کندھ کوٹ،شکارپور اورگھوٹکی میں متعدد مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، امن و امان بہتر بنانےکےلیے آئی جی سندھ اور سینئرز کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان علی خورشیدی نے کہا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا تھا کہ ان وزرا کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں کہ شہر میں امن و امان قائم ہے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی سے سوال کیا تھا کہ وہ کب تک اپنی کارکردگی کا ملبہ 7 ماہ کی نگراں حکومت پر پر ڈالتی رہے گی، اور وفاقی حکومت کس بات کا انتظار کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025