• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

استحکام پاکستان پارٹی کا بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ

شائع May 30, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے صوبے میں 2 وزارتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لیے وزارتیں مانگی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا گیا ہے جب کہ ایک پارلیمانی سیکریٹری یا کسی محکمے کی چیئرمین شپ دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024