• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

گزشتہ ایک دہائی میں کم عمر افراد میں فالج بڑھ گیا، تحقیق

شائع June 4, 2024
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

امریکا میں کی جانے والی منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں امریکا سمیت دنیا بھر میں قدرے نوجوان یا ادھیڑ عمر افراد میں فالج بڑھ چکا۔

طبی ویب سائٹ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے مختلف ریاستوں کے ہزاروں افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور ان میں فالج کے ہونے کی شرح کو ریکارڈ کیا۔

ماہرین نے فالج کے شکار ہونے والے افراد کی عمریں بھی دیکھیں جب کہ اس بات کو بھی دیکھا کہ کس عمر اور طبقے کے لوگ فالج سے بچاؤ کی زیادہ تدابیر اختیار کرتے ہیں۔

ماہرین نے پایا کہ ماضی کےمقابلے میں آخری 10 سال کے اندر قدرے نوجوان افراد میں فالج کا شکار ہونے کے امکانات 15 فیصد تک بڑھ چکے۔

ماہرین نے پایا کہ ایک دہائی سے اب 18 سال کی عمر کے بچے بھی فالج کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ ماضی کے مقابلے اب 40 سال کی ادھیڑ عمر کے لوگوں میں فالج بھی معمول بن چکا۔

ماہرین کے مطابق ماضی کے مقابلے 18 سے 45 سال کی عمر کے افراد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران فالج کا شکار ہونے کی طرح 8 فیصد تک بڑھ چکی جب کہ مجموعی طور پر 65 سال کی عمر تک کے افراد میں یہ شرح 15 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ عام طور پر فالج کی بیماری 65 سال کے بعد یعنی 70 سال کی عمر میں ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لیکن گزشتہ ایک دہائی میں ٹرینڈز تبدیل ہوئے ہیں اور اب قدرے کم عمر افراد میں بھی فالج ہونے لگا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فالج کا شکار بنانے کی عام وجوہات میں موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا یا ورزش نہ کرنا شامل ہیں، تاہم دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ورزش کو معمول بنا کر وزن، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرکے صحت مند غذا اور طرز زندگی پر توجہ دی جائے تو فالج کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے پایا کہ جن طبقات میں تعلیم یا بیماریوں اور خصوصی طور پر فالج، موٹاپے اور بلڈ پریشر سے متعلق آگاہی زیادہ ہے، ان طبقات میں فالج کی بیماری نمایاں حد تک کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024