• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

تاجروں، صنعتکاروں نے بجٹ کو ’آئی ایم ایف دوست‘ قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابتدائی طور پر تاجر اور صنعتکار 2024-25 کے لیے تجویز کردہ بجٹ کے اقدامات سے غیر مطمئن دکھائی دیے، جو بظاہر صنعت مخالف اور مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے لیے زیادہ دوستانہ نظر آتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تجارت اور صنعت کے رہنماؤں نے بجٹ کو موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس میں ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے یا ملک میں صنعتی پیداوار اور تجارت کے فروغ کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے چیمبر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے بجائے 129 کھرب 70 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کردیا جس سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھے گا۔

حکومت رواں مالی سال کا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کر سکے گی۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنا اور قرض کے لیے بھاری رقم مختص کرنا ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کو ملک کے اہم اور متحرک سیاحت کے شعبے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے سیکریٹری جنرل عبدالعلیم نے ڈان کو بتایا کہ 129 کھرب 70 ارب روپے کا ریونیو ہدف اور 3.6 فیصد جی ڈی پی گروتھ حکومت کی مثبت سمت کا اشارہ کرتا ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ بجٹ زرعی آمدنی اور رئیلٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور مینوفیکچرنگ اور روزگار کی ترغیب دینے کے اقدامات پر خاموش ہے۔

عدالعلیم کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ضرورت سے زیادہ لگتا ہے اور اس کا مجموعی طور پر پینشن کے اخراجات پر اثر پڑے گا۔

پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹیو افسر احسان ملک نے کہا کہ سنگین معاشی خرابیوں کے علاج کے لیے ایک سال کے بجٹ سے توقع رکھنا غیر حقیقی ہے، اس سال ایک اور چیلنج پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنا اور آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنا تھا۔

اس کے باوجود، بجٹ سے افراط زر کو کنٹرول، سرمایہ کاری کو بحال کرنے، اور غیر رسمی شعبے کو برابری کا میدان فراہم کرنے توقع تھی، اس طرح زیادہ قابل ٹیکس منافع اور ٹیکس محصولات پیدا ہوں گےم اس کے علاوہ، چونکہ برآمدات ہی بیرونی کھاتے میں توازن پیدا کرنے کا واحد پائیدار طریقہ ہے، اس لیے برآمدات اور برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کی توقع بھی کی گئی تھی، انہوں نے ریمارکس دیے کہ بجٹ کی تجاویز ان توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی حالانکہ اس میں کچھ مثبت اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

احسان ملک کا کہنا تھا کہ 10 فیصد تک کے سپر ٹیکس اور انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈز کے دوہرے ٹیکس کے ساتھ، ایک ہولڈنگ کمپنی میں شیئر ہولڈرز کے لیے مؤثر ٹیکس کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہو سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹل کی وصولی کے لیے ہولڈنگ کی مدت کو واپس لینا گینز ٹیکس کیپٹل مارکیٹ کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ اور بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا کہ ریونیو ہدف میں 48.7 فیصد اضافے اور دیگر اقدامات کے پیش نظر بجٹ صنعت مخالف اور آئی ایم ایف دوست نظر آرہا ہے، اس طرح موجودہ ٹیکس دہندگان کو مزید نچوڑ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سخت بجٹ ہے جو معاشرے کے مختلف طبقات پر گہرا اثر ڈالے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ٹیکس مہنگائی کو بڑھانے کے علاوہ پیداواری لاگت کو بھی بڑھا دے گا۔

شوگر کوٹڈ بجٹ

دریں اثنا، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے بجٹ کو ’شوگر کوٹڈ‘ کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سطحی طور پر قابل قبول بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ ٹیکس سلیب کو 45 فیصد تک بڑھانا ناقابل قبول ہے اور ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے لگژری اور مہنگی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں اضافے کی تعریف کی اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مالیاتی بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

حکمران مسلم لیگ (ن) کا گڑھ سمجھے جانے والے لاہور کی تاجر برادری نے وفاقی بجٹ میں کاروبار نواز اقدامات کو سراہا۔

تاہم، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹیکس لگانے کے کچھ اقدامات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا، جو ان کے بقول کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں کو سست کرنے کے پابند ہیں۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے وزیر خزانہ کی تقریر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بجٹ کے جہاں کچھ مثبت پہلو ہیں، وہیں اسے کچھ اہم چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ بجٹ بظاہر مشکل اور معیشت کے لیے بہت کم فائدہ مند ہے، انہوں نے بجٹ اقدامات کو حتمی شکل دینے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ معیشت کے مینوفیکچرنگ اور برآمدی شعبوں کو ضروری محرک فراہم نہیں کرے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سیمنٹ اور پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور شیشے پر امپورٹ ڈیوٹی لگانے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

معیشت کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ ساتھ غیر دستاویزی شعبوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے سوال کیا کہ رئیل اسٹیٹ پر کیپٹل گین ٹیکس کی صورت میں تعمیراتی شعبہ کیسے ترقی کرے گا؟

ایل سی سی آئی کے صدر نے خبردار کیا کہ سپلائی چین پر ایڈوانس ٹیکس کو ایک فیصد سے بڑھا کر 2.25 فیصد کرنے سے مینوفیکچررز اور ریٹیلرز کی لاگت میں اضافہ ہو گا اور اس طرح ٹیکس کی شرح میں اضافہ ٹیکس چوری کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ٹائر-1 خوردہ فروشوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح کو 12 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنا معیشت کی دستاویزات کی کوششوں میں رکاوٹ بنے گا۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور ریجنل چیئرمین ذکی اعزاز قریشی نے کہا کہ وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں برآمدات کو فروغ دینے، درآمدات میں کمی کے اقدامات، نجکاری کی پالیسی اور کراس سبسڈی کے خاتمے سمیت بعض نکات کی وضاحت نہیں کی, اسی طرح آئی پی پیز کے بارے میں بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی جو کہ بجلی کے زیادہ ٹیرف کے اصل مجرم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024