• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی

شائع June 14, 2024
— فوٹو: افغان کرکٹ / ایکس
— فوٹو: افغان کرکٹ / ایکس

افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

تروبا میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاپوا نیوگنی کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاپوا نیو گنی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپلن ڈوریگا نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔

افغانستان کے فضل حق فاروق اور نوین الحق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں افغانستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا اور سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 36 بالز پر 49 رنز بنائے، فضل حق فاروقی کو بہترین باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

افغانستان کی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی پانچویں ٹیم بن گئی، اس سے قبل آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالی فائی کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024