• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

شائع June 17, 2024
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

ملک کی معروف شوبز شخصیات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں گرمیوں اور ممکنہ طور پر کانگو وائرس پھیلنے کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

علاوہ ازیں شوبز شخصیات نے اپنے مداحوں کو یہ اپیل بھی کی کہ وہ قربانی کے موقع پر زیادہ سے زیادہ متسحق اور غریب افراد کا خیال رکھیں اور انہیں اچھا گوشت دیں۔

متعدد شوبز شخصیات نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

بعض شوبز شخصیات نے قربانی کے جانوروں کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں جب کہ کچھ نے سادہ سی پوسٹ میں مداحوں کو بڑی عید کی مبارک باد پیش کی۔

اداکاروں کی طرح موسیقی اور فیشن سے وابستہ شخصیات نے بھی انسٹاگرام اور ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

شوبز شخصیات نے موسم گرما کے باعث مداحوں کو قربانی کا گوشت کھاتے وقت احتیاط اختیار کرنے کی اپیل بھی کی اور ساتھ ہی انہیں کہا کہ وہ قربانی کا گوشت مستحق افراد میں بھی تقسیم کریں۔

بعض شوبز شخصیات نے اپنے بچوں سمیت دیگر اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ بھی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024