• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

اسرائیل کا جنوبی غزہ کے ایک حصے میں فوجی کارروائیوں میں ’تکنیکی تؤقف‘ کا اعلان

شائع June 16, 2024
فائل فوٹو: بی بی سی
فائل فوٹو: بی بی سی

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ امداد کی ترسیل کو آسان بنانے کے لیے جنوبی غزہ پٹی کے ایک حصے میں روزانہ فوجی کارروائیوں کو کچھ دیر کے لیے روک دے گی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرم شالوم کراسنگ سے صلاح الصلاۃ اور شمال کی طرف جانے والی سڑک پر انسانی مقاصد کے لیے فوجی سرگرمیوں میں اگلے نوٹس تک ہر روز صبح 8 بجے سے لے کر 7 بجے تک وقفہ رہے گا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کے حجم کو بڑھانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے طویل عرصے سے کرم شالوم کراسنگ سمیت دیگر مقامت پر امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کی اپنی کوششوں کا دفاع کیا ہے، لیکن انسانی ہمدردی کے گروپوں نے مہینوں سے محصور فلسطینی علاقے میں خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی شدید کمی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں 5 سال سے کم عمر کے شدید غذائی قلت سے متاثرہ 8 ہزار سے زائد بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

بین الاقوامی ثالث اسرائیل اور حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے اور امداد کی فراہمی میں اضافے کی اجازت دینے کے لیے طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر راضی ہو جائیں، لیکن حالیہ دنوں میں پیشرفت رک گئی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل سکاؤ نے حال ہی میں کہا تھا کہ پٹی کے اندر لاقانونیت. اور فعال تنازعات کے ساتھ امداد کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024