• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

کون سی اداکارہ کب پیدا ہوئی؟ اداکاراؤں نے خود بتادیا

شائع June 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

متعدد پاکستانی اداکاراؤں نے پہلی بار میڈیا کے سامنے بتایا ہے کہ وہ کس دہائی میں پیدا ہوئیں اور اداکاراؤں کی جانب سے اپنی پیدائش کی دہائی بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں متعدد اداکارائیں نابالغ افراد کے فلم پریمیئر میں شریک ہوئیں، جہاں یوٹیوبرز نے اداکاراؤں سے پوچھا کہ وہ کون سی دہائی پیدا ہوئی تھیں۔

نابالغ افراد کی کہانی 1990 کی دہائی کی ہے، اسی حساب سے یوٹیوبرز نے اداکاراؤن سے پوچھا کہ وہ کس دہائی پیدا ہوئیں اور ان کا فلم کی کہانی سے کیا تعلق ہے؟

اداکاراؤں کی جانب سے یوٹیوبرز کو اپنی پیدائش کی دہائی بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکاراؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اداکارائیں بڑی عمر کی لگتی ہیں اور وہ اپنی پیدائش سے متعلق جھوٹ بول رہی ہیں۔

واائرل ویڈیو میں اداکارہ کومل میر نے بتایا کہ 1970 کی دہائی کی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی پیدائش کا سال نہیں بتایا اور ان کی جانب سے دہائی بتانے پر یوٹیوبر کو بھی یقین نہ آیا۔

کومل میر کی جانب سے مزاحیہ انداز میں خود کو 1970 کا قرار دیے جانے سے ان کی عمر 50 سے 54 سال تک ہوگی۔

ان کی طرح جب کنزہ ہاشمی سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی سوچنے کے بعد بتایا کہ وہ بھی 1990 کی دہائی کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے خود کو 1990 کی دہائی کا بتائے جانے پر ان کی عمر تقریبا 34 برس ہوئی۔

ان کی طرح ایک اور اداکارہ نے بھی خود کو 1990 کی دہائی کا قرار دیا۔

اسی سوال پر یشما گل نے دعویٰ کیا کہ وہ 1990 کی دہائی کی ہیں جب کہ ان کی دوست ہانیہ عامر 1980 کی دہائی کی ہیں، تاہم انہوں نے بھی اپنی پیدائش کا سال نہیں بتایا۔

انکی طرح کبریٰ خان نے بھی اپنی پیدائش کی دہائی اور یہاں تک کہ سال بھی بتا دیا اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پیدائش 1993 میں ہوئی، یعنی ان کی عمر محض 31 برس ہے۔

اسی سوال پر آمنہ الیاس نے کہا کہ خواتین سے ایسے سوال نہیں پوچھے جاتے لیکن پھر انہوں نے بھی اپنی پیدائش کی دہائی بتائی اور دعویٰ کیا کہ وہ بھی 1990 کی دہائی کی ہیں۔

تمام معروف اداکاراؤں کی جانب سے خود کو 1990 کی دہائی کا قرار دیے جانے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تمام اداکارائیں غلط بیانی کر رہی ہیں، تمام کی عمریں زیادہ ہیں۔

)

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024