• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی جلد شادی کی افواہیں

شائع June 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کے درمیان مبینہ تعلقات استوار ہونے کی خبروں کے بعد افواہیں ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کے درمیان تعلقات کی خبریں ٹینس اسٹار کی طلاق کے بعد شروع ہوئیں، تاہم اب ان میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق رواں برس جنوری میں اس وقت ہوئی تھی جب کہ شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ہی ثانیہ مرزا کی دوسری شادی بھی خبروں میں ہیں اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین ٹینس اسٹار کو نئی زندگی شروع کرنے کے مشورے دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

اور اب زوم انٹرٹینمنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی کے مداحوں کی جانب سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں شخصیات کے مداحوں نے بطور جوڑا ان کے فین سوشل میڈیا پیجز بھی بنا لیے ہیں، جہاں ان کے رومانس اور تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جاتی رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی اگست کے وسط تک ممکنہ طور پر رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

اگرچہ دونوں کی ممکنہ شادی کی افواہیں پھیل رہی ہیں، تاہم دونوں نے یا ان کے اہل خانہ نے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد شامی کی بھی اپنی پہلی اہلیہ حسین جہاں سے طلاق کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں، اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگا رکھے ہیں۔

محمد شامی نے حسین جہاں سے 2014 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

اسی طرح ثانیہ مرزا نے کرکٹر شعیب ملک سے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں اور جنوری 2024 میں شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق ہوئی۔

ثانیہ مرزا کے والد نے مختصرا بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی نے پاکستانی کرکٹر سے خلع لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 جولائی 2024
کارٹون : 22 جولائی 2024