• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm

بجلی کےگھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز

شائع June 21, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

بجلی کےگھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانےکی تجویز ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکام نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بتایا کہ مجوزہ فکسڈ چارجز بجلی کے اوسط متعین بنیادی ٹیرف 5.72 روپے میں شامل ہیں، گھریلو صارفین کے ٹیرف میں پہلے فکسڈ چارجز عائد نہیں تھے۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر 200 روپے، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے جبکہ ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر 800 روپے فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز ہے۔

نیپرا کی یکم جولائی 2024 سےفکسڈ چارجزکی تجویز ہے، فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بنیادی ٹیرف کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنےکے بعد ہوگا، تمام فکسڈ چارجز بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں، یہ ٹیرف سے الگ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جولائی 2024
کارٹون : 22 جولائی 2024