• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

سپر ایٹ میں انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں شکست، جنوبی افریقہ 7 رنز سے کامیاب

شائع June 21, 2024
کگیسو ربادا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
کگیسو ربادا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کو اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 10 اوورز کے اندر اندر جنوبی افریقہ کی ٹیم 86 رنز بنا چکی تھی لیکن انگلینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب ریزا ہینڈرکس کی 25 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

دوسرے اینڈ سے کوئنٹن ڈی کوک نے جارحانہ کھیل پیش کیا جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاور پلے میں 63 رنز بنائے تھے لیکن پہلی وکٹ گرنے کے بعد میچ کا نقشہ یکدم بدل گیا اور اگلے 9 اوورز میں افریقی ٹیم صرف 52 رنز کے اضافے سے 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

ڈی کوک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی— فوٹو: اے ایف پی
ڈی کوک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی— فوٹو: اے ایف پی

ڈی کوک نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی باری کھیلی لیکن جوفرا آرچر کی گیند پر جوز بٹلر کے شاندار کیچ کی بدولت پویلین لوٹ گئے۔

ہنری کلاسن کے ساتھ ساتھ کپتان ایڈن مرکرم بھی آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کی ٹیم 113 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اس موقع پر تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 28 گیندوں پر 43 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 163 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی۔

جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

عادل رشید نے صرف 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی
عادل رشید نے صرف 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ میچ کے ہیرو فل سالٹ 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جونی بیئر اسٹو نے ڈراپ کیچ کا فائدہ اٹھا کر جوز بٹلر کے ہمراہ اسکور کو 43 تک پہنچایا لیکن پہلے بیئراسٹو اور اس کے بعد جوز بٹلر بھی چلتے بنے۔

جب معین علی چھکا مارنے کی کوشش میں ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ ہوئے تو انگلینڈ کی ٹیم 61 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی اور اسے اگلی 58 گیندوں پر فتح کے لیے مزید 103 رنز درکار تھے۔

اس مرحلے پر ہیری بروک کا ساتھ دینے لیام لیام لیونگسٹن آئے اور دونوں نے جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ ایک بار پھر بدل دیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مرکرم بولڈ ہونے کے بعد مایوس نظر آرہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مرکرم بولڈ ہونے کے بعد مایوس نظر آرہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

14 اوورز میں انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے تھے لیکن 3 اوورز میں بروک اور لیونگسٹن نے 52 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کر اپنی ٹیم کی فتح کے امکانات روشن کر دیے۔

اس موقع پر انگلینڈ کو 18 گیندوں پر فتح کے لیے صرف 25 رنز درکار تھے لیکن کگیسو ربادا نے 17 گیندوں پر لیونگسٹن کو چلتا کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

اگلے دو اوورز میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 11 رنز بنا سکی اور یوں آخری اوور میں اسے میچ میں کامیابی کے لیے 14رنز درکار تھے۔

آخری اوور کی پہلی گیند پر نوکیا نے بروک کو مرکرم کے ہاتھوں کیچ کرا کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی اور جنوبی افریقہ نے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کر کے سپر ایٹ مرحلے میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

سیم کرن ساتھی کھلاڑی ہیری بروک کو نصف سنچری بنانے پر مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
سیم کرن ساتھی کھلاڑی ہیری بروک کو نصف سنچری بنانے پر مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ہیری بروک نے 37 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی باری کھیلی لیکن ان کی یہ اننگز انگلینڈ کو فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

کوئنٹن ڈی کوک کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024