• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بھارت: تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی

شائع June 22, 2024
ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات اجتماعی طور پر ادا کی گئیں — فوٹو: اے ایف پی
ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات اجتماعی طور پر ادا کی گئیں — فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 ہو گئی، جبکہ 100 سے زیادہ افراد اب بھی ہسپتال میں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹر‘ کے مطابق ریاستی دارالحکومت چنئی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور ضلع کالاکریچی میں میتھانول والی شراب پینے کے بعد بدھ سے اب تک تقریباً 200 افراد کا الٹی، پیٹ میں درد اور اسہال کا علاج کیا جا چکا ہے۔

سینئر ضلعی عہدیدار ایم ایس پرسانتھ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ضلع میں شراب فروشوں اور شراب بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

غیر قانونی طور پر تیار کی جانے والی شراب سے ہونے والی اموات، جسے اکثر دیسی شراب کہا جاتا ہے، بھارت میں معمول کی بات ہے، جہاں شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے عوامی مطالبات کے باوجود ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جبکہ برانڈڈ شراب کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ میتھانول کی تیاری میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے اقدامات کر رہی ہے، یہ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو عام طور پر صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ اور مقامی میڈیا کی ویڈیوز میں ریاستی وزرا اور اپوزیشن رہنما کو متاثرین سے ملنے کے لیے ضلع کا رخ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات اجتماعی طور پر ادا کی گئیں اور اہل خانہ نے آخری رسومات صرف چند میٹر کے فاصلے سے ادا کیں، جو کووڈ 19 وبائی مرض کے عروج کے دوران بھارت کی تصاویر کی یاد دلاتا ہے۔

گزشتہ سال تامل ناڈو کے قریبی ضلع میں اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024