• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

پہلے سگریٹ پیتی تھی، اب نہیں، صدف کنول

شائع June 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں وہ سگریٹ نوشی کرتی رہی ہیں لیکن اب وہ سگریٹ نہیں پیتیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صدف کنول نے ایک انٹرویو کے دوران سگریٹ نوشی کرنے کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ اب وہ سگریٹ نہیں پیتیں۔

وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں ایک سوال کے جواب میں صدف کنول نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں سگریٹ پیتی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ سگریٹ نہیں پیتیں اور اب سگریٹ نوشی نہ کرنے کی انہوں نے کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ماڈل نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طرفداری بھی کی اور کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی خاتون کو کہے کہ وہ سگریٹ پیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی اپنی مرضی ہے، وہ جو چاہیں کریں، وہ تنقید کرنے والے شخص کی بہن یا بیٹی نہیں ہیں کہ اس کے سگریٹ پینے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

صدف کنول نے مزید کہا کہ انسٹاگرام کیا آگیا، لوگوں نے دوسرے لوگوں کی دھجیاں اڑادی ہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے سگریٹ پینے والی خواتین پر تنقید کرنے والے افراد کو کہا کہ اپنی تنقید کو مہربانی کرکے کم کریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024