• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر افغان وزیر خارجہ کی کپتان راشد خان سے گفتگو

شائع June 25, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جس پر افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کپتان راشد خان کو فون پر کال کر کے عمدہ کھیل پر مبارکباد پیش کی۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کرنے والی ٹیم نے سپر ایٹ میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کو مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں امیر خان متقی کو کپتان راشد خان سے فون پر ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے راشد خان کو گفتگو کے آغاز میں مبارکباد دی اور کپتان کے ساتھ ساتھ ٹیم کو بھی خصوصی پیغام دیا۔

راشد خان نے کہا کہ بطور ٹیم ہمارے لیے یہ بات ناقابل یقین ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، ہم نے ٹورنامنٹ کا بہترین انداز میں آغاز کیا اور ہمیں ٹورنامنٹ میں اس وقت یقین آنے لگا جب ہم نے نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، افغانستان میں سب ہماری اس بڑی کامیابی سے بہت خوش ہیں، برائن لارا واحد انسان تھے جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور ہم اس اعتماد پر پورا اترے، مقابلے سے قبل ایک پارٹی میں برائن لارا سے میں نے کہا تھا کہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے اور درست ثابت کریں گے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

راشد خان نے مزید کہا کہ اس وقت پر 135 رنز ایک اچھا مجموعہ تھا اور ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے تھے، یہ بس سوچ کی بات ہے، ہمیں پتا تھا کہ وہ اس ہدف کو 12 اوور میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم نے اسی بات کا فائدہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ زیادہ نہیں کرنا تھا بلکہ صرف اسٹمپس میں باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے منصوبے پر عمل کرنا تھا، ہم نے اپنی کوشش کی اور فتح حاصل کی۔

وزیر خارجہ عامر خان متقی نے افغان ٹیم کے کپتان راشد خان کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی ایونٹ میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024