• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارتی بورڈ کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے 125کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان

شائع June 30, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

بھارت نے گزشتہ روز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور اب بھارتی ٹیم کے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کے علاوہ بھارتی بورڈ نے بھی بھاری انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ کپ جیتنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی ٹیم کو 20کروڑ 67 لاکھ روپے(61 کروڑ 97لاکھ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم ملی لیکن بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ رقم اس سے کہیں گنا زیادہ ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ میں ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی ٹیلنٹ، عزم اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور اس شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے ٹیم کے لیے اعلان کردہ یہ رقم 375 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نے بھی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024