• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

کوپا امریکا 2024: شکست کے بعد یوروگوئے کے کھلاڑی اسٹیڈیم میں شائقین سے لڑ پڑے

شائع July 11, 2024
ڈارون نونز کولمبیا کے شائقین پر حملے کی کوشش میں—تصویر: فیس بُک
ڈارون نونز کولمبیا کے شائقین پر حملے کی کوشش میں—تصویر: فیس بُک

کوپا امریکا 2024ء کے دوسرے سیمی فائنل میں یوروگوئے اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں کولمبیا نے 0-1 سے فتح حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پہلے ہاف کے 38ویں منٹ میں کولمبیا کے جیفرسن لیرما نے شاندار ہیڈر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 سے برتری دلوائی جوکہ اختتام تک قائم رہی۔

میچ ختم ہونے کے بعد شائقین کے اسٹینڈز میں ہنگامے کی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی کہ جب ڈارون نونز کی قیادت میں چند یوروگوئے کے کھلاڑی اسٹینڈز میں کولمبیا کے شائقین کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔

نونز نے مؤقف اپنایا کہ شائقین ان کے اور ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کی فیملیز کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کررہے تھے جس پر وہ ان سے لڑنے گئے۔

انگلش کلب لیورپول کے لیےکھیلنے والے یوروگوئے کے کھلاڑی ڈارون نونز شائقین پر مکے برساتے نظر آئے جبکہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کرتی نظر آئی۔

یوروگوئے کے کوپا امریکا سے باہر ہونے کے ساتھ ہی لوئز سواریز کا اپنے آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا سفر بھی تمام ہوا جس پر وہ دل گرفتہ نظر آئے۔

لوئز سواریز کا یہ آخری کوپا امریکا ٹورنامنٹ تھا—تصویر: ایکس
لوئز سواریز کا یہ آخری کوپا امریکا ٹورنامنٹ تھا—تصویر: ایکس

کولمبیا کی ٹیم 15 جولائی پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024