• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان، ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

شائع July 12, 2024
کپتان یونس خان 65 اور کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے — فوٹو: اے ایف پی
کپتان یونس خان 65 اور کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 198 رنز اسکور کیے۔

کپتان یونس خان 65 اور کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عامر یامین کے 40 اور سہیل تنویر کے 33 رنز نے بھی ٹیم کے بڑے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز کے فیڈرل ایڈورڈز نے 3، سلیمان بین نے 2 جبکہ جیروم ٹیلر اور ڈیوائن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ایشلے نرس تھے جنہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ رایاد ایمرت 29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے 4، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کو جیت دلوائی۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج ہی کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024