• KHI: Maghrib 6:22pm Isha 7:38pm
  • LHR: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • ISB: Maghrib 5:56pm Isha 7:19pm
  • KHI: Maghrib 6:22pm Isha 7:38pm
  • LHR: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • ISB: Maghrib 5:56pm Isha 7:19pm

عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دے دیا

شائع July 20, 2024
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیا ہے۔

دی ہیگ میں منعقدہ اجلاس میں عالمی عدالت انصاف نے واضح کیا کہ 1958کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے تحفظ سمیت انہیں پانی اور غذائی امداد پہنچانے کا پابند ہے تاہم اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

عالمی عدالت نے بتایا کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شہریوں کو زبردستی بے دخل کرکے سنگین جرم کا بھی ارتکاب کیا ہے۔

اس نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے جلد از جلد اپنے غیر قانونی قبضے کا خاتمہ کرے۔

عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے۔

عالمی عدالت انصاف ریاستوں کے درمیان تنازعات کے مقدمات کی سماعت کے لیے اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، اس کے احکامات حتمی تصور کیے جاتے ہیں لیکن ان کو ماضی میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے کیونکہ عدالت کے پاس ان احکامات کے نفاذ کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

اسرائیل کے خلاف یہ بیان وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر مزید سفارتی دباؤ ڈال سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جنگ بندی کی جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسرائیل کو جینوسائیڈ کنونشن کے مطابق رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا تھا کہ جینوسائیڈ کنونشن کے مندرجات کے مطابق اسرائیل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روک دے۔

فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو فوری طور پر اپنا فوجی حملہ روکنا چاہیے، اور رفح میں کوئی دوسری ایسی کارروائی نہیں کرنی چاہیے جس سے غزہ میں رہنے والوں کے لیے ایسے حالات ہو جائیں جو ان کی مکمل یا جزوی تباہی کا باعث بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں صورتحال تباہ کن ہے اور موجودہ صورتحال سے غزہ کے عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کے مزید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کو جب 28مارچ کو غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے بعد غزہ کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔

نواف سلام نے کہا تھا کہ عدالت کی جانب سے مارچ میں عارضی اقدامات کا جو حکم دیا گیا تھا لیکن وہ صورتحال پر قابو پانے سے قاصر ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کو جب 28مارچ کو غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے بعد غزہ کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔

نواف سلام نے کہا تھا کہ عدالت کی جانب سے مارچ میں عارضی اقدامات کا جو حکم دیا گیا تھا وہ اب صورتحال کرنے سے قاصر ہیں اور ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے مناسب انسانی رسائی فراہم کی ہو۔

عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ بلا رکاوٹ انسانی امداد تک رسائی یقینی بنانے کے لیے مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ کو کھلا رکھے۔

اس سلسلے میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر درکار بنیادی سروسز اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اسرائیل کو بلا روک ٹوک رفح کراسنگ کو کھولنا چاہیے۔

فیصلے میں مزید حکم دیا گیا کہ زیر محاصرہ غزہ کی پٹی تک اسرائیل تفتیش کاروں کو رسائی دے جو اس سلسلے میں پیشرف پر ایک ماہ بعد رپورٹ کریں گے۔

جج نواف سلام نے کہا تھا کہ اسرائیل کو نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے مجاز اداروں کی طرف سے بھیجنے جانے والے تحقیقاتی کمیشن، فیکٹ فائنڈنگ مشن یا تفتیشی ادارے کی غزہ کی پٹی تک بلاروک ٹوک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

جنوبی افریقہ نے اسرائیل پر غزہ میں قتل عام اور نسل کشی(جینوسائیڈ) کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ اسرائیل کو جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اپنی جارحیت روکنے اور وہاں سے نکلنے کا حکم دیا جائے۔

جنوبی افریقہ کے وکلا نے ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے ہنگامی اقدامات کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی عوام کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے رفح پر اسرائیل کے حملوں کو روکنا ضروری ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

پراسیکیوٹر کریم خان نے نیتن یاہو اور گیلنٹ پر قتل، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور شہریوں پر جان بوجھ کر حملہ کرنے سمیت جرائم کا الزام لگایا تھا تاہم اسرائیل نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے مقدمے میں اسرائیل پر ریاستی سطح پر فلسطینی عوام کی نسل کشی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے اور عالمی عدالت نے اس کیس کو ختم کرنے کے اسرائیل کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔

پچھلے فیصلوں میں عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں کو روکے اور غزہ میں امداد کی ترسیل کی اجازت دے البتہ اس فیصلے میں اسرائیلی کو فوجی کارروائیاں روکنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔

حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو حملوں میں 1200 افراد کو ہلاک اور 250 سے زیادہ کو یرغمال بنائے جانے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر فضائی اور زمینی آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے اب تک اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 35ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024