• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

قومی اسمبلی: قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، اعظم نذیر تارڑ، لطیف کھوسہ الجھ پڑے

شائع July 23, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف کھوسہ ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کا اجلاس محمود بشیر ورک کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس کے آغاز پر لطیف کھوسہ نے دریافت کیا کہ وزیر قانون کہاں ہیں؟ اہم اجلاس ہے، وزیرقانون نے شاید اسے اہمیت نہیں دی۔

اس پر چیئرمین کمیٹی نے بھی استفسار کیا کہ وزیرقانون کہاں ہیں؟ اس اجلاس میں اہم بلز ہیں اور آپ کو جوابات دینے ہیں، اجلاس میں وزارت قانون کی نمائندگی پوری ہونی چاہیے۔

کمیٹی چیئرمین نے وزارت قانون کے حکام سے مکالمہ کیا کہ اراکین کو بہت شکایات ہیں آپ سے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ میرے شاگرد رہے ہیں، میں نے انہیں یہ نہیں سکھایا تھا کہ ایسی محفل میں تاخیر سے آتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی محمود بشیر ورک نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کیا کہ ہمیں آپ سے بھی شکایت ہے کہ آپ نے شاگردوں کو یہ نہیں سکھایا۔

اس پر سیکریٹری قانون و انصاف نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وزیر قانون ایک دوسری میٹنگ میں ہیں، وزیر قانون اسی اجلاس میں شرکت کے لے آرہے ہیں۔

بعد ازاں وزیر قانون کمیٹی میں پہنچ گئے۔

اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کردی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی ناانصافی ہے، سیٹیں اس جماعت کو دی گئیں جو جس کی بنتی ہی نہیں، سپریم کورٹ نے خانہ ولدیت تبدیل کردیا۔

بعد ازاں وزیر قانون اعظم نذیر قانون اور لطیف کھوسہ کے درمیان بحث چھڑ گئی، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں ابھی تک مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہی، نظرثانی درخواست سے یہ فیصلہ رک نہیں جاتا، روز ایک ریویو آ رہا ہے۔

اس پر وزیرقانون نے کہا کہ اتنی بڑی ناانصافی ہوئی ہے، لطیف کھوسہ نے بتایا کہ زیادتی ہے ان خواتین اور باقی اراکین کے ساتھ جن کو نشستیں نہیں دی جا رہی، حکومت کیا چاہتی ہے؟ کیا حکومت پھر سے تصادم چاہتی ہے؟

وزیر قانون نے کہا کہ روز ایک نیا ریویو آ رہا ہے اور ریویو آتے رہیں گے، اراکین کو بغیر سنے ڈی سیٹ کیا گیا، یہ ابھی ایسے چلتا رہے گا۔

اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ کنول شوزب بھی درخواست گزار تھیں، اعظم نذیر نے کہا کہ کنول شوزب نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو دیں سیٹ۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024