• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

پی ٹی آئی چیف جسٹس کے خلاف نہیں جائے گی، محمود اچکزئی

شائع July 24, 2024
محمود اچکزئی—فائل فوٹو:  آئی این پی
محمود اچکزئی—فائل فوٹو: آئی این پی

ایک اہم اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے منگل کو کہا کہ اعلیٰ جج کے ساتھ اپنی بدگمانیوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جو تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے نام سے جانے جانے والے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ بھی ہیں، سے جب چیف جسٹس عیسیٰ کے خلاف پی ٹی آئی کے اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بالکل واضح تھے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر عمران خان کے اعتراضات اور چیف جسٹس پر عدم اعتماد کے بارے میں پی ٹی آئی کے بار بار اظہار خیال پر بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے واضح طور پر کہا کہ پی ٹی آئی ایسی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

ڈان نیوز کو انٹرویو کے دوران جب اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی نئی لہر کے خلاف اس جمعے کو ایک بڑے احتجاج کا منصوبہ بنا رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج کی حمایت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024