• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

خیبر پختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں دس سال کے دوران 6 فیصد اضافہ

شائع July 30, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں دس سال کے دوران 6 فیصد اضافہ ہوگیا جس کی تفصیلات محکمہ جنگلات نے صوبائی اسمبلی کی ویب سائٹ پر جاری کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق تفصیلات مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کے سوالات پر فراہم کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلین ٹری سونامی مہم سے پہلے خیبر پختونخوا کے 20 اعشاریہ 3 فیصد رقبے پر جنگلات تھے۔

بلین ٹری سونامی اور ٹین ملین ٹری سونامی کے بعد جنگلات کا رقبہ 26 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔۔

خیبرپختونخوا میں 2014 سے 2022 تک 5 لاکھ 93 ہزار ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024