• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

حکومت کا پبلک سیکٹر پاور پروجیکٹس کے منافع کم کرنے کا فیصلہ

شائع August 6, 2024
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

عوام میں ناقابل برداشت توانائی کے نرخوں پر بڑھتی ہوئی بے چینی کے بعد حکومت اپنے پلانٹس کے لیے ایکوٹی پر منافع (آر او ای) کو کم کرنے اور تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ترقی میں اضافی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بہتر قیمتیں آفر کرنے پر غور کررہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا ہے کہ حکومت نے پہلے ہی ہائیڈرو پاور سمیت پبلک سیکٹر پاور پروجیکٹس کے لیے ’آر او ای‘ کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چونکہ جاری منصوبوں کے زیادہ تر مالی طور پر مقامی اور بین الاقوامی قرضوں سے منسلک تھے، اس لیے مختلف مالیاتی ماڈلز پر غور کیا جا رہا تھا، حکومتی ایکویٹی پر نظرثانی اور بجٹ میں کمی یا جنریشن کمپنیوں کے مالیات کے درمیان کیا تجارت ہو سکتی ہے اس کا ابھی جائزہ لینا باقی ہے۔

حکومت نے توانائی کے شعبے کے منافع بخش اداروں جیسے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو عالمی کمپنیوں کو اسٹریٹجک انویسٹمنٹ اور مینجمنٹ کنٹرول کے ذریعے فروخت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

گیس کمپنیوں کے پائپ لائن اور ٹرانسمیشن کے کاروبار کو ڈسٹری بیوشن کی سرگرمیوں سے الگ کرنے اور پھر ان کی پرائیویٹائزیشن پر بھی کام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں، حکومت پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے پرانے اور غیر موثر قانونی پاور پلانٹس کو واپس خریدنے کے لیے ورکنگ ماڈلز کو حتمی شکل دے رہی ہے اور صوبوں کے ساتھ بات چیت کو تیز کر رہی ہے تاکہ مقامی گیس اور درآمدی ایل این جی سمیت گیس کی اوسط قیمت کو مؤثر طریقے سے لاگو کیا جا سکے، حکومت پاور سیکٹر میں موثر اور بہتر استعمال کے لیے قطر کے ساتھ ماہانہ ایل این جی کارگو کا دوبارہ بندوبست بھی کر رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، حکومت نے سخت گیس پالیسی کے لیے ماضی کی ناکامیوں، گردشی قرضوں اور کیش فلو کے مسائل کو دیکھتے ہوئے نئے سرے سے آف شور گیس کی تلاش کے لیے ووڈ میکنزی، ایل ایم کے آر، اور کے پی ایم جی جیسی بین الاقوامی مشاورتی کمپنیوں کو بھی شامل کیا ہے۔

اس سلسلے میں، توقع ہے کہ حکومت جلد ہی تلاش کے لیے ’زبردست مراعات‘ کا اعلان کرے گی ، جس کے لیے آن شور اور آف شور دونوں طرح کے رعایتی بلاکس پیش کرے گی۔

بجلی کی طلب کو بڑھانے کے لیے، موسمی بجلی کے ٹیرف آئندہ موسم سرما سے پہلے شروع کیے جائیں گے، جس سے آٹوموبائل فرموں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تیزی سے اضافہ کرنے کی ترغیب ملے گی اور ہائبرڈ آٹوموبائلز کے لیے رعایتی فنانسنگ فراہم کی جائے گی، سردیوں سے پہلے، حکومت برقی گھریلو آلات کے لیے رعایتی اور قسط پر مبنی فنانسنگ بھی پیش کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اب اپنی فیصلہ سازی کی حکمت عملی کو سماجی و سیاسی رجحان سے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی طرز پر اقتصادی اور تجارتی نقطہ نظر کی طرف لے جا رہی ہے جہاں زیادہ تر اقتصادی فیصلے بین الاقوامی کنسلٹنسی فرموں اور جی سی سی کو آؤٹ سورس کیے جاتے ہیں۔

جی سی سیز آف شور ادارے ہیں جو ماہر پول کی ہم آہنگی کے ذریعے عالمی پیرنٹ کمپنیوں کی مدد کرتے ہیں جو تمام مقامات پر بڑے عملے کی بجائے مخصوص ضروریات کی بنیاد پر ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024