• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:01pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:42pm
  • ISB: Asr 4:52pm Maghrib 6:50pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:01pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:42pm
  • ISB: Asr 4:52pm Maghrib 6:50pm

پاکستان نرسنگ کونسل کی صدر کی ڈگری غیر مستند ہونے کا انکشاف

شائع August 26, 2024
فرزانہ ذوالفقار کی گلگت بلتستان کوٹے پر بطور کونسل رکن تعیناتی بھی غیر قانونی تھی — فائل فوٹو: ڈان
فرزانہ ذوالفقار کی گلگت بلتستان کوٹے پر بطور کونسل رکن تعیناتی بھی غیر قانونی تھی — فائل فوٹو: ڈان

پاکستان نرسنگ کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی ڈگری بین الاقوامی ادارے سے تسلیم شدہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ہائر یجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے غیر رجسٹرڈ بین الاقوامی ادارے کی ڈگری کی تصدیق سے انکار کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فرزانہ ذوالفقار کی ڈگری سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔

دستاویز کے مطابق فرزانہ ذوالفقار نے جس ادارے سے ڈگری حاصل کی وہ تسلیم شدہ نہیں ہے۔

یونیسکو ویب سائٹ کے مطابق ڈگریاں دینے والا ادارہ رجسٹرڈ ہی نہیں ہے اور بین الاقوامی ادارہ غیر چارٹرڈ ہونے پر ایچ ای سی نے ڈگری تسلیم نہیں کی ہے۔

فرزانہ ذوالفقار کی گلگت بلتستان کوٹے پر بطور کونسل رکن تعیناتی بھی غیر قانونی تھی، اس ضمن میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت کو خط ارسال کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025