سرمایہ کاری بورڈ نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا، جس کے مطابق متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے۔
دوران آپریشن 5 سیکیورٹی اہلکار، ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا، سیکورٹی کلیئرنس کے 12 گھنٹے بعد ٹریک کی مرمت کر دی گئی تھی، حکام
کچھ دن پہلے جنگلات کا عالمی دن تھا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اس حوالے سے کیا آگاہی دی ہے، معذرت کیساتھ وزارت موسمیاتی تبدیلی کوئی کام نہیں کررہی ہے، کمیٹی ارکان
ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے غیر قانونی سموں کے اجرا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں گزشتہ ماہ 54 افراد کو گرفتار کیا اور 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں ضبط کیں۔
پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے اسٹار لنک کو این او سی کا عمل مکمل کر لیا گیا، اگلے مرحلے میں پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔
سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگِ میل ہے، وزیرِاعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ نظام کو بہتر بنایا جائے، وفاقی وزیر آئی ٹی
17 کلو میٹر سڑک 4 سال میں نہیں بن سکی، منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، یہ روڈ تھر کول کی ٹریفک کے لیے بنایا جارہا تھا، حکم امتناع آنے پر دوسری سڑک بنادی گئی، سینیٹر پوجو بھیل
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی جون 2025 جبکہ کمرشل لانچنگ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے، ایڈوائزری کمیٹی ایک ماہ میں پالیسی سفارشات حکومت کو بھیجے گی۔