• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

بھارت: گجرات میں مون سون بارشوں سے کم از کم 28 افراد ہلاک

شائع August 29, 2024
گجرات میں بارشوں سے اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں— فوٹو: رائٹرز
گجرات میں بارشوں سے اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں— فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست گجرات میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران ڈوبنے اور درخت گرنے سے گزشتہ 3 روز کے دوران کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی’ اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ساحلی علاقوں میں جمعرات کو مزید بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں سے دریا بھرنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے 30 ہزار افراد نقل مقانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

بدھ کو گجرات کی ریاستی حکومت نے بتایا کہ بارشوں کے دوران 13 افراد ڈوبنے جبکہ باقی ملبہ یا درخت گرنےکے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق گجرات میں اب تک بارشوں سے 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ افات سے نمٹنے والے اہلکاروں نے 1856 افراد کو ریسکیو کیا ہے، امدادی سرگرمیوں کے لیے فوجی اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق بارش کے دوران ریاست گجرات میں سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں ودودرا شامل ہے جہاں پر بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور تقریباً 1000 دیہات بجلی سے محروم ہیں۔

ڈیزاسٹر حکام کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے کشتیاں اور ٹائر استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے بھارت کی شمالی مغربی ریاست ٹریپورا میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ بنگلہ دیش میں بھارت کی جانب سے آنے والے سیلاب سے اسی عرصے کے دوران کم از کم 40 افراد ہلاک اور 3 لاکھ افراد ایمرجنسی پناہ گاہوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024