• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پنجاب: اسکول ٹیچر کے ریپ میں ملوث 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شائع September 7, 2024
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا — فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا — فائل فوٹو: رائٹرز

کوٹ ادو سٹی پولیس نے پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں اسکول ٹیچر کا مبینہ طور پر ریپ کرنے، اس کا اور اہل خانہ کے لیے امریکی ویزے کا بندوبست کرنے کے بہانے 50 لاکھ روپے وصول کرنے اور بلیک میل کر کے مزید رقم کا مطالبہ کرنے پر ایک شخص اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، دوی جانب ملتان اور لودھراں میں 3 کمسن بچوں، نارووال اور بہاولنگر میں 2 خواتین کا ریپ کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مقدمے میں میاں چنوں تحصیل کے گاؤں کے رہائشی مرکزی ملزم اور ان کے ساتھی اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف اسکول ٹیچر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے پاکستان پینل کوڈ ( پی پی سی) کے سیکشن 292 او ر376 کے تحت درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں الزام لگایا ہے کہ ان کی اور ملزم کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم نے ان کے اور ان کے اہلخانہ کے لیے امریکا کے ویزے کا انتظام کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ان سے اسی ضمن میں 50 لاکھ روپے لیے تھے جبکہ ان کی ملزم سے ملاقات دو سال قبل ملتان میں ان کے دوست کے گھر پر ہوئی تھی جہاں انہوں نے ان کا ریپ کیا،انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ملزم نے بعد میں ان کا کئی بار ریپ کیا اور ان کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ ملزم اور ان کے ساتھیوں نے انہیں حراساں کرنا شروع کیا اور ان سے مزید پیسے مانگے، پیسے نہ دینے کی صورت میں انہوں نے ان کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر لگانے کی دھمکی دی۔

متاثرہ ٹیچر نے پولیس سے ملزمان کی حراست اور ان کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ناصر عباسی نے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

حراساں کرنے کا واقعہ

دوسری طرف کوٹ سلطان پولیس نے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک خاتون اور ان کی بیٹی کو سی سی ٹی وی کیمرا فوٹیج کے ذریعے حراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

شکایت کنندہ کے مطابق ملزم اقدس مہدی اور خرم شہزاد جو ان کے گھر کے قریب رہتے ہیں، سی سی ٹی کیمرا انسٹال کیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے ان کی اور بیٹی کی ریکارڈنگ کی،ملزمان کی جانب سے انہیں حراساں کیا گیا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، کوٹ سلطان پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزمان کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 341، 509 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خاتون اور ان کی بیٹی نے وزیراعلٰیٰ پنجاب مریم نواز اور انسپیکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

کمسن بچوں اور خواتین کے ساتھ ریپ

ملتان اور لودھراں میں علیحدہ علیحدہ واقعات میں 3 کمسن بچوں جن میں 7 سالہ بچی اور 2 بچے شامل ہیں انہیں ریپ کیا گیا ہے، جبکہ نارووال اور بہاولنگر میں 2 خواتین کا ریپ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلا واقعے میں ملتان کی شاہ رکن عالم کالونی میں ایک 7 سالہ ملازمہ کو ریپ کیا گیا، مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی ملازمہ کو تین دن بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، بچی نشتر ہسپتال کے اینٹی ریپ وارڈ میں زیر علاج ہے۔

ریپ کا دوسرا واقعہ لودھراں میں پیش آیا جہاں دوکمسن بچوں کا ریپ کیا گیا ہے، پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نارووال میں ایک 22 سالہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ان کے سسر کی جانب سے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا ہے جب کہ بہاولنگر میں ایک شخص کو اپنی 55 سالہ ساس کے ساتھ ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025