• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’ ٹیسٹوسٹیرون’ کی سطح کم ہونے سے مردوں میں پیچیدگیاں بڑھنے کا انکشاف

شائع September 16, 2024
—فوٹو: تھنک اسٹاک
—فوٹو: تھنک اسٹاک

’ ٹیسٹوسٹیرون’ نامی جنسی ہارمون کی مرد حضرات میں کمی سے ان میں متعدد طبی پیچیدگیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہاں تک ان میں حیض کے قدرتی عمل رک جانے والی خواتین میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق اگرچہ مرد حضرات میں ’ ٹیسٹوسٹیرون’ نامی ہارمون کی سطح 50 سال اور یہاں تک کہ بعض میں 80 اور 90 سال تک بھی نارمل رہتی ہے، تاہم اس ہارمون کی سطح میں کمی کا تعلق مرد حضرات کی صحت سے جوڑا جاتا ہے۔

’ ٹیسٹوسٹیرون’ کی سطح میں کمی سے مرد حضرات ڈپریشن، چڑچڑے پن، کمزوری، جنسی عمل سے بیزاری اور مدافعتی کمزوری کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مرد حضرات میں ’ ٹیسٹوسٹیرون’ کی سطح بعض طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ادھیڑ عمری میں بھی کم ہونے لگتی ہے، جس سے متعدد افراد تھکاوٹ سمیت جسم میں درد بھی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق جو مرد حضرات ذیابیطس سمیت دوسری آٹوامیون ڈیزیز یعنی خودکار مدافعتی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، ان میں ’ ٹیسٹوسٹیرون’ کی سطح 50 سال اور بعض مرتبہ محض 45 سال کے بعد بھی کم ہونے لگتی ہے۔

’ ٹیسٹوسٹیرون’ ہارمون کو براہ راست مردانہ ہارمون تصور کیا جاتا ہے اور اسے جنسی عمل کے لیے بھی اہم قرار دیا جاتا ہے، یہ ہارمون خواتین بھی موجود ہوتا ہے، تاہم اس ہارمون کی سطح خواتین میں زیادہ ہونے سے انہیں مسائل ہوسکتے ہیں۔

’ ٹیسٹوسٹیرون’ کی سطح زیادہ ہونے سے ان کے مسلز بھاری اور بڑے ہوسکتے ہیں اور ایسا محسوس ہوگا کہ وہ کسی مرد کے مسلز ہیں۔

اسی طرح ٹیسٹوسٹیرون کا زیادہ لیول ہونے سے خواتین کی آواز بھی بھاری ہوسکتی ہے جب کہ ان کے جسم پر غیر ضروری بال اور خصوصی طور پر چہرے پر بھی بال آ سکتے ہیں۔

ٹیسٹوسٹیرون کی زیادہ سطح رکھنے والی خواتین کے چہروں پر کیل اور مہاسے سمیت دیگر سرخ دانے بھی نکلتے ہیں اور خصوصی طورپر ان کے گالوں پر سرخ دانوں کا جھرمٹ ہونے لگتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024