• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رہنما تحریک انصاف غلام محی الدین کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شائع September 18, 2024
— فائل فوٹو: لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ

تحریک انصاف کے رہنما ممبر آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان نے میاں علی اشفاق کی وساطت سے دائر کی، جس میں حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ غلام محی الدین آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر اور قانون پر عمل کرنے والے شخص ہیں، ان کی نظر بندی آئین کے آرٹیکل 9 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ غلام محی الدین کی نظر بندی سیاسی طور پر کی گئی، ڈپٹی کمشنر کا اقدام غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غلام محی الدین کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024