• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:57am

لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

شائع September 22, 2024
— فوٹو: عرب نیوز
— فوٹو: عرب نیوز

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واضح کیا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا، غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے اور جنہوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں۔

عرب نیوز کے دیے گئے انٹریو میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے لبنان اسرائیل جنگ فوری روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جاسکتا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ واقعات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے اور ہمیں غزہ جنگ کو بھی ہر صورت میں روکنا ہوگا۔

غزہ جنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ تنازع ’مدت، تباہی اور لوگوں کی تکالیف‘ کے لحاظ سے ان کی توقعات سے تجاوز کرگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) کے تمام فیصلوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسئلے کو سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرئیل پر کیے گئے حملے پر ’سخت مذمت‘ کرتے ہیں لیکن اس کی وجہ سے فلسطینی عوم کو اجتماعی طور پر سزا دینے کے فیصلے کو جائز نہیں ٹہرایا جاسکتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس تنازع کے آغاز سے ہی مسلسل جنگ بندی اور انسانی امداد کا مطالبہ کیا ہے لیکن جو لوگ قائل ہونا ہی نہیں چاہتے انہیں کی صورت جنگ بندی پر آمادہ کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے زیادہ کچھ نہ کرنے پر انتہائی افسردہ ہیں، انہوں نے اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں اور سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا۔

دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ’ابراہیم عقیل‘ سمیت 12 سینئر کمانڈرز کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ لبنان نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 37 افراد شہید ہوئے ہیں۔

بیروت پر حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر مزید حملے شروع کر دیے ہیں، اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنان پر 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جس کے جواب میں ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ شمالی اسرائیل میں رمت ڈیوڈ ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں منگل اور بدھ کو حزب اللہ کے اراکین کے زیر استعمال مواصلاتی آلات (بیچرز اور واکی ٹاکی) دھماکوں کے بعد اضافہ ہوا۔ جس میں مجموعی طور پر 37 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد میں حزب اللہ کے کارکن بھی شامل ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024