• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:57am

وزیراعظم 23 اور27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے

شائع September 22, 2024
— فوٹو: فائل
— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف 23 اور27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جو 27 ستمبر کو متوقع ہے اس کے علاوہ ان کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم متوقع خطاب میں پاکستان کے کثیر الجہتی تعاون کے عزم کی تجدید اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے امور کو اجاگر کریں گے۔

دورے پر جانے سے قبل شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ وہ اپنے دورہ کے دوران عالمی مسائل، امن کے فروغ، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے امور کو اجاگر کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبار شریف اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈا پر اہم مسائل پر روشنی ڈالیں گے جن میں فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ تنازعات شامل ہیں۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024