• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:31am Sunrise 5:52am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:31am Sunrise 5:52am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:57am

عالمی حالات پاکستان سے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے، چینی صدر کا وزیراعظم کو خط

شائع September 23, 2024
— فوٹوَ: دفتر خارجہ
— فوٹوَ: دفتر خارجہ

چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام میں پاکستان کو اچھے برے وقت کا قابل اعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی حالات پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جار ی بیان میں کہا گیا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کو ان کی سالگرہ پر تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔

چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔

خط میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ آپ کی سالگرہ پرآپ کو مبارکباد اور آپ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ میں آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا، عالمی حالات پاکستان سے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

چینی صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ رواں برس جون میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین پر بات چیت میں خوشگوار تبادلہ خیال اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے آپ کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024