• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

آئینی ترمیم کی کوششوں کے درمیان نواز شریف کا بیرون ملک دورے کا منصوبہ

شائع September 28, 2024
— فوٹو: فائل
— فوٹو: فائل

ایک طرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے والے دنوں میں ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے تو دوسری طرف پارٹی کے قائد مبینہ طور پر بیرون ملک دورے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں امریکا اور برطانیہ کے نجی دورے پر روانہ ہوں گے۔

ان کے لندن کے اس دورے پر ممکنہ طبی معائنے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

تاہم ان کے اس مبینہ دورے سے بظاہر ان کے بھائی شہباز شریف کی حکومت کو قومی اسمبلی میں نقصان پہنچے گا، جہاں حکمران اتحاد کے پاس آئین میں ترمیم کی منظوری کے لیے درکار دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی ووٹوں کی کمی ہے۔

بطور ایم این اے نواز شریف نے رواں ماہ اسلام آباد میں قیام کیا تھا جب حکومت نے ’آئینی پیکج‘ کی منظوری کے لیے ہفتے کے آخر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کیے تھے۔

تاہم یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ حکمران جماعت مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

اگرچہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے قریبی ذرائع نے کسی بھی طبی مصروفیات کی تصدیق نہیں کی لیکن لندن کے دورے کے بارے میں متعدد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب سے رابطہ کرنے پر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024