• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اکتوبر میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، الرٹ جاری

شائع September 28, 2024
TBIJ/BSAC/Saiyna Bashir
TBIJ/BSAC/Saiyna Bashir

محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں اور خصوصی طور پر 10 شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں نمایاں اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق محکمہ موسمیات نے حالیہ ہفتوں میں ڈینگی میں نمایاں اضافے کو دیکھتے ہوئے اکتوبر میں اس میں مزید اضافے کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر میں سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت حیدرآباد اور لاڑکانہ جب کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، عام طور پر ڈینگی 26 سے 29 سینٹی گریڈ کے درمیان تیزی سے پھیلتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈینگی نمایاں طور پر 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے بعد کم ہوجاتا ہے جب کہ زائد درجہ حرارت پر بھی ڈینگی کے کیسز میں کمی ہوتی ہے۔

ادارے نے بتایا کہ عام طور پر ڈینگی کا سبب بننے والے مچھر طلوع آفتاب سے دو گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے دو گھنٹے کے بعد اپنا شکار کرتے ہیں اور اسی دورانیے میں ڈینگی میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مقامی انتظامیہ سمیت ہسپتالوں کو بھی ڈینگی سمیت مچھروں کے کاٹنے سے بڑھنے والی دوسری بیماریوں جیسا کہ ملیریا اور چکن گونیا سے بچائو کے بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ اس وقت کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا بخار میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اس وقت کراچی کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ 150 سے 250 کے قریب افراد بخار کی شکایات سے آ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024