• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ’ٹریکوما‘ فری قرار دے دیا

شائع October 2, 2024
—فوٹو: آن لائن
—فوٹو: آن لائن

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو آنکھوں کی شدید بیماری ”ٹریکوما“ فری قرار دیتے ہوئے حکومت کو سرٹیفکیٹ بھی فراہم کردیا۔

پاکستان کو ”ٹریکوما“ فری قرار دینے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں عالمی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سند پیش کی۔

پاکستان دنیا کا 19 واں ملک بن گیا، جسے عالمی ادارے نے ”ٹریکوما“ فری قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹریکوما ایک ایسی بیماری ہے جو کلیمائڈیا ٹریکومیٹیس بیکٹیریم کے انفیکشن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس کے نتیجہ میں مستقل اندھا پن ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماری ایک فرد سے دوسرے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے اور یہ آنکھ یا ناک سے بہنے والی رطوبتوں کی وجہ سے پھیلتی ہے، خاص طور پر نومولود بچوں میں ماں سے یہ بیماری منتقل ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گندے کپڑوں، بستروں اور صاف پانی یا نکاسی آب کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ جراثیم پیدا ہوتا ہے اور پھر انسانوں کو متاثر کرتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بینائی سے محروم کرنے والی بیماری ٹریکوما کے مکمل خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ٹریکوما فری کنٹری کا خط وزیراعظم کے حوالے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹریکوما کے خاتمہ کا اعلان پاکستان کیلئے خوش آئند ہے، حکومت، وزارت صحت، صوبائی حکومتوں، این جی اوز، ماہرین اور ڈبلیو ایچ او سمیت تمام اداروں نے مل کر کاوش کی اور کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بروقت علاج اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ کروڑوں لوگوں کی جانیں بچ گئیں، امید ہے کہ یہ بیماری کبھی دوبارہ ملک میں نہیں ابھرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024