• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سافٹ ڈرنکس، جوسز اور کافی سے فالج کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

شائع October 3, 2024
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا کہ متعدد اقسام کی سافٹ اینڈ کولڈ ڈرنکس، فروٹ جوسز اور کافی کے زیادہ استمال سے فالج ہونے کا خطرہ 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگرچہ سافٹ اینڈ کولڈ ڈرنکس، فروٹ جوسز اور کافی سے فالج نہیں ہوتا لیکن ان کے زیادہ استعمال سے فالج کا شکار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

آئرلینڈ اور کینیڈا کی یونیورسٹیز کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق 27 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ کولڈ اینڈ سافٹ ڈرنکس، کافی اور فروٹ جوسز فالج کا خطرہ 22 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے 27 مختلف ممالک کے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، رضاکاروں میں 13 ہزار سے زائد رضاکار ایسے تھے جنہیں فالج کا ایک اٹیک ہوچکا تھا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں میں امراض قلب سمیت دیگر پیچیدگیوں کا بھی جائزہ لیا اور خصوصی طور پر دیکھا کہ وہ کس طرح کے جوسز اور ڈرنکس زیادہ استعمال کرتے تھے۔

ماہرین نے پایا کہ کولڈ اینڈ سافٹ ڈرنکس سمیت ڈبہ پیک فروٹ جوسز اور یہاں تک کہ کافی کے زیادہ استعمال سے بھی فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈبہ پیک فروٹ جوسز اور سافٹ ڈرنکس سے برین ہیمبرج کا خطرہ بھی نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے جب کہ اس سے دوسرے فالج ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح یومیہ 4 سے زائد کافی کے کپ پینے سے بھی فالج کے شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں، تاہم حیران کن طور پر چائے کو فالج سے بچائو میں مددگار ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024