• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کو گھر میں ہی ڈھیر کردیا، 12 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

شائع October 26, 2024
— فوٹو: بی سی سی آئی
— فوٹو: بی سی سی آئی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں 113 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، میزبان ٹیم 12 سال بعد اپنے گھر میں ٹیسٹ سیریز ہار گئی۔

بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، 359 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 259 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت کو 156 رنز پر ڈھیر کردیا، یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 103 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔

میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے دوسری نامکمل اننگز 5 وکٹوں پر 198 رنز سے آگے بڑھائی اور 255 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف ملا۔

ٹام لیتھم 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے واشنگٹن سُندر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جڈیجا نے 3 اور ایشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب بھارتی ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال 77 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جڈیجا نے 42 رنز بنائے، ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں اننگز میں ناکام رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے میچ میں مجموعی طور پر 13 وکٹیں حاصل کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

واضح رہے کہ سال 1983 کے بعد بھارت کو پہلی بار ایک سال کے دوران 3 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024