• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو نظربندی کے احکامات جاری کرنے سے روک دیا گیا

شائع November 1, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو 5 دسمبر تک نظربندیوں کے احکامات جاری کرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نظربندی کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت نظر بندی کے احکامات کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کرتی ہے، آئین کے آرٹیکل 2 اے کے تحت نظر بندیوں کے قانون میں تبدیلی ہونی چاہیے۔

دلائل سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو 5 دسمبر تک نظربندیوں کے احکامات جاری کرنے سے روک دیا۔

ادھر عدالت عالیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔

صوبائی حکومت نے یکم مارچ کے نوٹی فیکشن میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024