• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ای سی سی نے پاسکو ذخائر سے صوبوں کو گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی

شائع November 1, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کے ذخائر سے صوبوں کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدات اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے سی ڈی اے کے لیے 25 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔

ای سی سی کے مطابق ضمنی گرانٹ وزیر اعظم آفس اور وزیر اعظم اسٹاف کالونی کے اخراجات کے لیے استعمال ہو گی۔

اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے صوبوں کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ پاسکو ذخائر سے مقامی، درآمدی گندم یکم فروری کے کوٹے کے مطابق فراہم کی جائے اور گندم فراہمی سے قبل گندم کے قابل استعمال ہونے کا ٹیسٹ کیا جائے۔

ای سی سی نے صدر، وزیراعظم کے طیاروں کے انجنز کی اوورل ہالنگ کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی، جبکہ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ای پاسپورٹ سسٹم، مشینوں کی مد میں 2 ارب 93 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔

ای سی سی نے سندھ کے سیلاب زدگان کے رہائشی منصوبے کے لیے 30 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی جبکہ نیب کے لیے 37 کروڑ 60 لاکھ روپے اور چین میں تجارت و سرمایہ کاری مشن کے لیے 22 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس بھی منظور کرلی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024