• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

پاکستان اور آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے کیلئے پلیئنگ الیونز کا اعلان کردیا

شائع November 3, 2024
— فائل فوٹو: ای ایس پی این
— فائل فوٹو: ای ایس پی این

پاکستان اور آسٹریلیا نے 4 نومبر کو شیڈول پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے اپنی پلیئنگ الیونز کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل کے پہلے میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

قومی ٹیم میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد حسنین کی بھی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

دورہ آسٹریلیا سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 8 اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی پلیئنگ الیون

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین

آسٹریلیا پلیئنگ الیون

پیٹ کمنز (کپتان)، جیک فریزر میکگورک، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، آرون ہارڈی، گلین میکسویل، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024