• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

گلگت بلتستان میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم

شائع November 16, 2024
حکام نے تصدیق کی کہ خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں — فائل فوٹو
حکام نے تصدیق کی کہ خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں — فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے اور سفر میں رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈان اخبار کی خبر کے مطابق خطے میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جس سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

بابوسر ٹاپ اور خنجراب پاس سمیت اہم راستے برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر میں خلل پڑ رہا ہے۔

حکام نے تصدیق کی کہ خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ راؤنڈو کے مقام پر چٹان گرنے سے بلتستان روڈ بلاک ہوگئی ہے۔ تاہم حکام نے کہا کہ سڑک کو آج (ہفتہ) تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر اور گھانچے اضلاع میں 16 نومبر تک شدید برف باری جاری رہنے کا انتباہ دیا ہے اور رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا، اسکردو کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق فوج نے برف سے ڈھکے دیوسائی کے میدانی علاقوں میں پھنسے 15 مسافروں کو کامیابی سے بچا لیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024