• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:47pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:47pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:47pm

پہلی بار ماہرہ خان اور وہاج علی ایک ساتھ ڈرامے میں کاسٹ

شائع January 18, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ڈراما شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور مقبول اداکار وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ ماہرہ خان تقریبا پانچ سال بعد دوبارہ چھوٹی اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں اور اس بار وہ مقبول اداکار وہاج علی کے ہمراہ ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔

شوبز میگزین ’فوچیا‘ کے مطابق ماہرہ خان اور وہاج علی آنے والے ڈرامے ’مٹی دے باوے‘ میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی اور اسے ’گرین انٹرٹینمنٹ‘ پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات حسام حسین نے دی ہیں جو اس سے قبل متعدد ڈراموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔

ہدایت کار حسام حسین نے بھی چند روز قبل اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے منصوبے کا عندیہ دیا تھا، تاہم انہوں نے واضح طور پر کچھ نہیں بتایا تھا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہاج علی اور ماہرہ خان ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے اور مداح دونوں کی جوڑٓی کو ٹی وی پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ماہرہ خان ’مٹی دے باوے‘ سے تقریبا پانچ سال بعد ٹی وی پر واپسی کریں گے، وہ آخری بار کبریٰ خان اور عثمان مختار کے ساتھ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں دکھائی دی تھیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 جنوری 2025
کارٹون : 18 جنوری 2025