• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:47pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:47pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:47pm

دونوں نہیں، ایک داماد کی بات کی تھی، بشریٰ انصاری کی وضاحت

شائع January 18, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دامادوں سے متعلق کہے گئے اپنے بیان سے متعلق وضاحت کی ہے کہ انہوں نے دونوں نے نہیں بلکہ ایک داماد کے حوالے سے بات کی تھی۔

بشریٰ انصاری نے دسمبر 2024 میں اپنے ولاگ میں ’جہیز‘ لینے والے افراد کو ’بے غیرت‘ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا انہوں نے بھی بیٹیوں کی خاطر دامادوں کو گھر تک دیا تھا لیکن انہیں عزت راس نہ آئی۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیٹی کو اپارٹمنٹ تک دلایا تھا اور وہ بیٹیوں کے شوہروں کو بیٹوں کی طرح سمجھ کر محبت میں انہیں چیزیں دیتی گئیں لیکن وہ بڑے ڈھیٹ نکلے۔

انہوں نے اپنے دامادوں پر بات کرتے ہوئے انہیں بھی ’بے غیرت‘ قرار دیا، تاہم انہوں نے دامادوں کا نام نہیں لیا۔

تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ دونوں نہیں، ایک داماد کے حوالے سے بات کر رہی تھیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ولاگ میں بتایا کہ انہوں نے صرف اپنے داماد اور بیٹیوں کے مسائل نہیں بلکہ سماج میں ہونے والے عام مسائل پر بات کی تھی اور یہ کہا تھا کہ بیٹیوں کے والدین غلطیاں کرتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ لڑکوں کو سمجھنا چاہیے کہ اگر ان کے پاس کسی لڑکی کو کھلانے، چلانے اور ساتھ رکھنے کے پیسے تک نہیں تو وہ شادی ہی نہ کیا کریں اور لڑکیوں کو بھی یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اگر ان کے ساتھی کے پاس پیسے نہیں تو وہ کیسے انہیں خوش رکھیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ ان سے بھی غلطیاں ہوئیں اور ہر کسی سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو شادی کے بعد اتنی سپورٹ نہ کریں کہ ان کے داماد ہی ان کے لیے مصیبت بن جائیں اور وہ احسان بھی نہ مانیں۔

بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ ان کی دو بیٹیاں میرا اور نرمان انصاری ہیں، جن کی شادیاں ہو چکی ہیں اور ان کی ایک بیٹی کی ازدواجی زندگی میں مسائل چل رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نرمان انصاری کی شادی میں کچھ مسائل چل رہے ہیں اور ان کی شادی کے 20 سال بعد ایسے معاملات ہوئے ہیں کہ ان کی بھی آنکھیں کھل چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ معاملے پر بہت کچھ کہ سکتی ہیں لیکن وہ اپنے بچوں اور بچوں کی اولاد کی خاطر خاموش ہیں۔

بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی میرا انصاری اپنے شوہر کے ہمراہ نیویارک میں خوش زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے نیویارک والے داماد بہت اچھے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 جنوری 2025
کارٹون : 18 جنوری 2025