• KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm

ایزی پیسہ بینک کو پہلا ڈیجیٹل ریٹیل بینک لائسنس جاری

شائع January 29, 2025
— فوٹو: ایزی پیسہ، فیس بک
— فوٹو: ایزی پیسہ، فیس بک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایزی پیسہ بینک کو پہلا ڈیجیٹل ریٹیل بینک لائسنس جاری کردیا جس کے بعد بینک کو کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر جمیل احمد نے ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ کو کمرشل آپریشن شروع کرنے کا لائسنس دیا۔

اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے توقع ظاہر کی کہ بینک جدت طرازی کو فروغ دے گا، مالی شمولیت میں اضافہ کرے گا اور قابل رسائی اور سستی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کے فریم ورک کے قیام اور منظم لائسنسنگ کے عمل کے ذریعے ڈیجیٹل بینکوں کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے میں اسٹیٹ بینک کے اسٹریٹجک کردار کو اجاگر کیا۔

جنوری 2023 میں اسٹیٹ بینک نے 5 درخواست دہندگان کو این او سی جاری کیے تھے جن میں ہیوگو بینک، کے ٹی بینک پاکستان لمیٹڈ، مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ، رکامی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ اور ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

ستمبر 2023 میں ان بینکوں کو آپریشنل تیاری شروع کرنے کی اصولی منظوری ملی تھی، اس کے بعد مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے بعد ایزی پیسہ بینک کو کام شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025